Draft

الف اعلان” کی ٹیم اور "نیوز وآئس آف کینیڈا” کا مشترکہ دورہ، چالس سال پرانہ کرسچن قبرستان میں گورنمنٹ پرائمری سکول”، سرکار کے لیے ایک سوالیہ نشان۔

وزیرآباد/گوجرانوالہ 27اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
گزشتہ روز الف اعلان ٹیم ممبرز(آرگنائزرز الف اعلان کمپین میڈم سریا منظور، میڈم عائشہ صدیقہ، میڈم غزالہ کوثر ،سید صدیق حسین شاہ اور تنویر شاھد صاحب ) نے گورنمنٹ پرائمری سکول کرسچن ٹاون وزیر آباد کا دورہ کیا ۔جو در حقیقت 40 سال پرانہ قبرستان ہے ۔ارباب اختیار نہ جانے کیسے مہارت سے اس سکول کو چالیس سال سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔تعداد بھی قابل ستائش ہے 130 اور اساتذہ بھی قبرستان کے مناظر دیکھتے ہوئے بچوں کی تدریس میں مگن دکھائی دیئے۔گورکن کے کمرے کو بطور دفتر استعمال کیا جا رہا ہے ۔درخت بھی خوفناک مناظر دکھا رہے ہیں ۔بدبو اور پر تعفن فضاء بھی محکمہ کے لیے توجہ طلب ہے ۔فرنیچر، بلڈنگ، سکول کی جگہ، پینے کا پانی، بجلی الغرض کچھ بھی نہیں تھا ۔بچے زندگی ہی میں موت کے منہ میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے پر مجبور دکھائی دئیے ۔موت کے یہ مناظر دیکھ کر ارباب اختیار کی عوام دوست اور وطن عزیز کے بچوں بلخصوص اقلیتوں کے حقوق کو غصب کرنے کی واضح دلیل ہے۔ اور انکے نا اہل ہونے کی ضمانت ہے ۔اس دورہ کے بعد تمام میڈیا اور تمام دیگر اسٹیک ہولڈرز تو جاگے مگر افسوس ارباب اختیار غفلت کی نیند کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔ سی ایم پنجاب میآں شہباز شریف سے نوٹس لینے کی اپیل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button