الف اعلان پراجیکٹ کا آگاہی پروگرام میں آرگنائزرز دارارقم سکول قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں انعقاد کیا گیا
گوجرانوالہ 24اکتوبر2017
(بیورو رپوٹ پاکستان، نیوز وائس آف کینیڈآ)
دارارقم سکول قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں الف اعلان پراجیکٹ کے آگاہی پروگرام میں آرگنائزرز الف اعلان پراجیکٹ میڈم ثریا منظور، محمدآزاد طاہر، سید صدیق حسین شاہ نےشرکت کی اور تعلیمی اداروں، تعلیم یافتہ افراد کی اہمیت، تعلیم کی حقیقت، سائنس اور ریاضی جیسے علوم کی اہمیت ،اساتذہ کی ذمہ داریاں اور افراد معاشرہ کی خدمات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ آئیندہ الیکشن میں تعلیم کی پالیسی کے حوالہ سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے ۔سوشل میڈیا کے حوالہ سے بھی اس پراجیکٹ کو بہتر انداز میں عوام تک پہنچانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی ۔تمام شراکاء نے اس کاوش کو سراہا اور بھرپور معاونت کی پیشکش کی ۔رانا عتیق صاحب نے الف اعلان پراجیکٹ کا حصہ بننے کا عزم ظاہر کیا اور اپنی بھرپور شمولیت کا یقین دلایا ۔بعد میں سوالات کا دور ہوا ۔دار ارقم سکول کے اس ادارہ میں نظم وضبط اور تعلیمی معیار قابل ذکر تھا۔
معاون خصوصی: نیوز ریزیڈنٹ ایڈیٹر نصیر ظفر کینیڈا نیوز وائس آف کینیڈآ اور بیورو ٹیم پاکستان گوجرانوالہ