ایڈیٹرکاانتخاب

الطاف حسین کے خلاف ریڈ وارنٹ کے اجرا کے معاملے پر انٹر پول نے حکومت پاکستان سے وضاحت طلب کرلی

انٹرپول نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے خلاف ریڈ وارنٹ کے اجرا کے معاملے پر حکومت پاکستان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق انٹرپول نے ایف آئی اے کو جواب میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے الطاف حسین کے خلاف جن الزامات پر وارنٹ جاری کیے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں کیوں کہ انٹر پول سیاسی ومذہبی معاملات میں کارروائی نہیں کرتا ۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button