الطاف حسین نے ایم کیوایم لندن کی ذمہ داری ندیم نصرت کو سونپ دی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی ایم کیوایم الطاف حسین نے لندن پارٹی کی ذمہ داری رہنما ندیم نصرت کو سونپ دی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایم کیوایم لندن کے رہنما واسع جلیل اور مصطفی عزیزآبادی اس وقت ندیم نصرت کے قریبی مشیر ہیں اور بانی ایم کیوایم کی جانب سے تمام حالیہ فیصلے بھی انہوں نے ہی کیے ہیں ۔بانی ایم کیوایم نے ندیم نصرت کو پاکستان میں نئی تنظیم سازی کرنے اور ہر سطح پر رابطے کرکے متبادل پارٹی بنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔الطاف حسین نے ندیم نصرت کو ہر سطح پر پارٹی کے انفراسٹرکچر کے قیام کی بھی ذمہ داری بھی سونپ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم ندیم نصرت کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرتے ہیں ۔
Load/Hide Comments