الطاف حسین قاتل ہے

(کراچی 18جولائی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ قاتلوں اور لٹیروں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں مصطفٰی کمال نے مئیر کراچی وسیم اختر پر الزام لگایا کہ وہ اب بھی ایم کیو ایم لندن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اب بھی وہ لندن میں اپنے قائد کو رقوم بھجواتے ہیں انہوں نےالزام لگایا کہ فاروق ستار اینڈ کمپنی نےالطاف حسین کو زندہ کیا پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال جو کہ خود بھی کراچی کے مئیر رہ چکے ہیں اور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ بننے سے قبل وہ خود بھی ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیتنے کے بعد مختلف عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ اسی پلیٹ فارم سے کراچی کے میئر بنے تھے ان کے الزام پر مئیر کراچی وسیم اختر تاحال خاموش ہیں تاہم مختلف مواقع پر وسیم اختر اس بات کا واضع اظہارکرتے رہے ہیں کہ ان کا ایم کیو ایم لندن سے کوئی تعلق نہیں