ایڈیٹرکاانتخاب

اقوام متحدہ کے ماہر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں:فلپائنی صدر

منیلا (آئی این پی ) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے آزادی عدلیہ ڈیوگو گارسیا سایان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جہنم میں جائیں، عالمی مبصر فلپائن کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کے مبصر نے فلپائنی سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس کی برخاستی کے حق میں فیصلہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلپائن میں آزادی عدلیہ خطرات کا شکار ہے۔ عالمی مبصر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو اس طرح برخاست کرنے سے ججوں اور عدلیہ کے دیگر ارکان کو سخت پیغام جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button