اقوام متحدہانٹرنیشنلپاکستاننیویارک

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کو یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا ہے۔

*اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا نیا ریکارڈ*

نیویارک: اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔تفصیل کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کو یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا ہے۔
مذکورہ اعدادو شمار اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینئن کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا، ان کے خطاب کو امریکی صدر جوبائیڈین نے بھی کئی بار دیکھا۔امریکی صدر جوبائیڈن کے خطاب ایک لاکھ ایک ہزار لوگوں نے دیکھا۔

چین کے وزیر خارجہ وینگ یی کا خطاب یوٹیوب پر 81 ہزار افراد نے دیکھا جبکہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا خطاب 51 ہزار لوگوں نے ددیکھا۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا خطاب 51 ہزار افراد دیکھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب تین لاکھوں افراد نے دیکھا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی تھی جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران پاکستانی وفد احتجاجاً چلا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button