انٹرنیشنل

اقوام متحدہ میں حق خودارادیت کی پاکستانی قرارداد منظور

نیو یارک: اقوام متحدہ میں حق خودارادیت کی حمایت کی پاکستانی قرارداد منظور کرلی گئی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی بلاامتیاز تمام انسانوں کے حق خودارادیت کی قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد میں بلا امتیاز تمام لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی ہے، جس کا مقصد کشمیر اور فلسطین میں برسرپیکارحریت پسندوں کی جدوجہد پرتوجہ دلانا ہے ، عالمی برادری نے قرارداد کے ذریعے قابض افواج کے تمام غیر قانونی قبضوں کو مسترد کردیا ہے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کی قرارداد غیرملکی قبضے کے خلاف برسرپیکار حریت پسندوں کیلئے امید کی کرن ہے، جس کی آئندہ ماہ جنرل اسمبلی سے توثیق ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق خود ارادیت عالمی قانون اور اقوام متحدہ چارٹر کے تحت بنیادی اصول ہے، جب کہ قرارداد میں جارح ممالک پر اپنے مقبوضہ علاقوں میں فوری طور پر فوجی مداخلت روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button