انٹرنیشنل

اقوام متحدہ، عمر خالد خراسانی پر پابندی کی پاکستانی تجویز مسترد

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی پر پابندی کی پاکستانی تجویز مسترد کردی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے عمر خالد خراسانی پر پابندی کی تجویز اقوام متحدہ کی قرارداد 1267 کے تحت سیکورٹی کونسل میں پہلی مرتبہ 6 جولائی 2017 کو دی تھی۔
ذرائع کے مطابق عمر خالد خراسانی پر پابندی عائد کرنے کی پاکستانی تجویز 4 مئی 2018 کو مسترد ہوئی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سربراہ پر پابندی عائد نہ کرنا حیران کن اور دوہرے معیار کا عکاس ہے۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ‘عالمی برادری اصولوں پر فیصلے کرے اور ایسے حساس معاملات میں سیاست کرنے سے گریز کرے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ‘پاکستان ناکامی کے باوجود دوبارہ عمر خالد خراسانی پر پابندی کے لیےکوشش کرے گا۔
واضح رہے کہ جماعت الاحرار عالمی دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل ہے اور اس تنظیم پر پابندی عائد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button