ایڈیٹرکاانتخاب

اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہی ہیں

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں ایرانی صدر حسن روحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہی ہے، 21ویں صدی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی معیشت کا دور ہے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونیوالی اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ایرانی صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ترقی مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہی ہے، اجلاس سے تنظیم کے طویل المدتی پروگرام پرعملدرآمد میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مغرب تک رسائی کیلئے مشرقی مواصلاتی ذرائع موثراورمختصرترین ہیں،ای سی او ممالک میں رابطوں کا فروغ مواصلاتی شعبے میں ترقی کا باعث بنے گا۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ای سی او ممالک سے گزرنے والا راستہ مغرب کیلئے مختصر ترین روٹ ہے، روابط کا فروغ ایشیائی ممالک کے مستقبل اورترقی کی ضمانت ہے، مستقبل میں مواصلاتی روابط سے یورپ اورایشیا منسلک ہونگے۔حسن روحانی نے مزید کہا کہ مواصلات کے شعبے میں ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتاہے اور ای سی اورکن ممالک میں توانائی اور روابط کافروغ انتہائی ضروری ہے۔ای سی او کا 13 واں سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہورہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button