“اقامہ: یہ ہے وہ اربوں کی کرپشن جس پر تمہارا وزیراعظم نااہل ہوا”

راولپنڈی 9 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی ریلی کے دوران شرکاء میں پمفلٹس کی تقسیم
مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی ریلی کے دوران شرکاء میں خصوصی پمفلٹس کی تقسیم کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور کیلئے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ نواز شریف کی ریلی میں ن لیگ کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ اس دوران لیگی قیادت کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریلی کے شرکاء پر خصوصی پیمفلٹس پھینکے گئے۔
پیمفلٹس پاناما کیس فیصلے سے متعلق ہیں۔ پمفلٹس میں عدلیہ کے فیصلے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ “اقامہ: یہ ہے وہ اربوں کی کرپشن جس پر تمہارا وزیراعظم نااہل ہوا”۔ واضح رہے کہ نواز شریف کو دبئی میں آف شور کمپنی کا حصہ ہونے اور اقامہ رکھنے کے حوالے سے معلومات چھپانے پر سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا۔ جبکہ لندن کی آف شور کمپنیوں اور فلیٹس سمیت کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے نیب میں کرمنل ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔