افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، بھارت کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، بھارت کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایئر فورس اور نیوی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ الحمداللہ پورا کر دکھایا۔ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کو آزاد کشمیر کی سویلین آبادی پر حملے کیے گئے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے “آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت دشمن کے 26 فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جن میں اودھم پور، اونتی پورہ، پٹھان کوٹ، آدم پور اور سورت گڑھ سمیت کئی اہم تنصیبات شامل تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے جدید S-400 میزائل نظام کو بھی دو مختلف مقامات پر کامیابی سے تباہ کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی افواج نے دشمن کو وہاں نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی عوام پر حملے کیے جا رہے تھے۔ بیاس اور نگروٹا میں براہموس میزائل اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پاکستانی فورسز نے نہ صرف عسکری بلکہ سائبر محاذ پر بھی بھارت کے زیر استعمال نظام کو مفلوج کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں اعلیٰ تکنیکی مہارت اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم، افواج اور سیاسی قیادت نے مل کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور اس کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اگر پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہوا تو ردعمل مزید فیصلہ کن ہوگا۔
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k