انٹرنیشنل

افغان فورسز نے شدیدلڑائی کے بعد قندوز کے ضلع قلہ زال کو طالبان کے قبضے سے چھڑا لیا

کا بل (ویب ڈیسک)افغان فورسز نے شدیدلڑائی کے بعد قندوز کے ضلع قلہ زال کو طالبان کے قبضے سے چھڑا لیا ۔افغان میڈ یا رپورٹس کے مطابق افغان فورسز نے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں اور افغانستان کے صوبے لغمان میں افغان فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 15دہشت گرد ہلاک اور 15زخمی ہو گئے ۔ادھر افغان فورسز نے شدید لڑائی کے بعد قندوز کے ضلع قلہ زال کا قبضہ طالبان سے چھڑا لیا ۔دوسری جانب افغان صوبے کنڑ میں شدت پسندوں کی جانب سے راکٹ حملے کے نتیجے میں 2سرکاری ملازمین ہلاک ہو گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button