افغان صدر نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا
افغانستان میں جنگ بندی کے خا تمے کا آج آخری روزہے ۔افغان صدر نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر دیا اورطالبان سے بھی جواب مانگ لیا ۔
عید پر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان 3 دن کی سیز فائر کے بعد طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ عید منائی، افغان وزیر داخلہ نے بھی طالبان جنگجوؤں سے ملاقات کی۔:
کابل اور دیگر شہروں میں غیر مسلح طالبان افغان سیکیورٹی اہلکار گلے ملے،سیلفیاں بنائیں۔
دوسری جانب امریکا نے صورتحال کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے افغان صدرکی سیزفائرمیں توسیع اور مذاکرات کی پیشکش بھی خوش آئندہے،امریکا مذاکرات میں معاونت،سہولت کاری اور شرکت کےلیےتیارہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ افغان فوجیوں اورطالبان کی اکٹھے عیدنمازکی تصویر دیکھی ہیں۔اکٹھے نمازپڑھ سکتےہیں تو بات چیت کیوں نہیں؟
برطانوی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کی جنگ بندی کی پیشکش پرغورکےلیےطالبان کونسل کااجلاس آج ہو گا۔ امریکی فوج کے انخلا کی تاریخ دینے پرافغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا ا مکان ہے۔