انٹرنیشنل
افغان آرمی چیف کی نئی دہلی آمد، جنرل بپن راوت سے ملاقات
بھارت اور افغانستان کے فوجی سربراہان کی پیر کے دن ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے عسکری اور اسٹریٹیجک تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان آرمی چیف جنرل محمد شریف یافتعلی نے پیر کو نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب جنرل بپن راوت سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے فوجی سربراہوں نے اس موقع پر بھارت اور افغانستان کے درمیان عسکری اور اسٹریٹیجک تعاون پر گفتگوکی۔
واضح رہے کہ افغان آرمی چیف جنرل محمد شریف بھارت میں زیرتربیت افغان فوجیوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کرنے کے لیے بھارت پہنچے ہیں۔ افغان فوجی ،بھارتی ریاست بہار کے ملٹری ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت تھے۔