انٹرنیشنل
افغانستان کے صوبہ غزنی میں گھر پر راکٹ حملے میں 6 افراد ہلاک
افغانستان کے صوبہ غزنی میں گھر پر راکٹ حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
راکٹ حملہ غزنی کے گاؤں قرہ باغی میں کیا گیا ،جس میں ایک خاندان کے 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔
غزنی کونسل کے رکن کا کہنا ہے کہ حادثہ افغان سیکورٹی فورسز کے فضائی حملے کے باعث پیش آیا، جبکہ غزنی پولیس کا دعویٰ ہے کہ گھر پر راکٹ حملہ طالبان نے کیا۔
تاہم طالبان نے پولیس کے دعویٰ کو رد کردیا ہے۔