انٹرنیشنل
افغانستان کاپاکستان پر دہشتگردوں کی مدد کا پھر الزام
ترجمان افغان وزارت دفاع نے ایک بار پھرپاکستان پر دہشتگردوں کی مدد کا الزام عائد کردیا۔
ترجمان افغان وزارت دفاع دولت وزیری نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ دشمن افغانستان میں شکست کے قریب ہے،رواں سال دہشتگردی کےواقعات میں 13فیصد اضافہ ہوا،تاہم اس سال باغیوں کو زیادہ نقصان اٹھاناپڑا۔
افغان وزارت دفاع کےترجمان نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستان اب بھی دہشتگردوں کی مددکررہاہے،ڈیورنڈلائن کی خلاف ورزی جاری ہے،پاکستان کودہشتگردوں کی مدد روک دینی چاہئے۔