افغانستان میں 5.4 شدت کا زلزلہ، پاکستان سمیت خطے میں جھٹکے محسوس
انٹرنیشنل، نیوز ڈیسک
کابل، افغانستان
افغانستان میں 5.4 شدت کا زلزلہ، پاکستان سمیت خطے میں جھٹکے محسوس
رات 12 بج کر 17 منٹ پر افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 بتائی گئی۔ زلزلے کا مرکز کابل شہر سے تقریباً 23 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے علاوہ پاکستان، بھارت، تاجکستان اور آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
——————————-
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور، مردان اور مظفرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہری خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، گوجرانوالہ، چنیوٹ، سوات، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، دیر بالا، وزیرآباد اور چکوال میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے، جبکہ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، کوٹلی اور باغ میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی۔
اسلام آباد کے ایف الیون سمیت کئی علاقوں میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، سڑکوں اور گلیوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم رہی۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں محکمۂ موسمیات جلد مزید تفصیلات جاری کرے گا۔
وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ حقیقت اپنی جگہ قائم ہے کہ زلزلے انسان کے بس کی چیز نہیں بلکہ قدرت کی طرف سے ایک تنبیہ ہیں۔ اس قسم کے واقعات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے باوجود انسانی اختیار محدود ہے۔ قوم کے لیے یہی لمحہ فکریہ ہے کہ اللہ کی طرف رجوع کرے، اجتماعی طور پر توبہ و استغفار کو معمول بنایا جائے اور قدرتی آفات کے مقابلے کے لیے حفاظتی اقدامات کو مضبوط کیا جائے۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/001/010925






