انٹرنیشنل

افغانستان میں نیٹو کی بمباری سے داعش کے 12 جنگجو ہلاک

کابل(نیوز وی او سی آن لائن) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں غیر ملکی افواج کے فضائی حملوں میں داعش کے 12 جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ دوسری جانب داعش اور القاعدہ کے درمیان جھڑپ میں داعش کے6 کارندے بھی مارے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صوبہ ننگر ہارکے ضلع خوگیانی اور آچین میں غیر ملکی افواج نے فضائی حملے کئے جس میں شدت پسند تنظیم داعش کے 12 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ افغان صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خوگیانی میں کی گئی فضائی بمباری میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ ضلع آچین میں ہونے والے فضائی حملے میں 8 جنگجو مارے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں داعش اور القاعدہ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ میں داعش کے 6 کارندے ہلاک اور 4 زخمی ہوئے جب کہ القاعدہ کے 8 جنگجوؤں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button