انٹرنیشنل

افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،امریکی محکمہ دفاع

واشنگٹن 17جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان میں چار ہزار کے قریب مزید فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان جیف ڈیوس نے صرف اتنا کہا کہ ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
امریکی ذرائع نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان فوجیوں کی تعیناتی سے افغانستان میں سلامتی کی خراب صورت حال میں بہتری کا امکان پیدا ہو گا۔ اس مناسبت سے حتمی اعلان اگلے ہفتے کے دوران امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس کی جانب سے کیا جائے گا۔ ان فوجیوں کی ذمہ داریوں میں افغان فوجیوں کی تربیت اور عسکری معاملات اور آپریشنز کے دوران مشاورت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button