انٹرنیشنل

افغانستان میں مذہبی بنیادوں پر حملوں میں اضافہ ہوا:اقوام متحدہ

کابل(این این آئی)افغانستان میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران مذہبی بنیادوں پر کیے جانے والے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اقوام متحدہ نے کہاکہ 2016ء کے آغاز سے اب تک50سے زائد واقعات میں مجموعی طور پر 850 عام شہری ایسے حملوں میں نشانہ بنے اور ان میں سے 273 افراد ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ زیادہ تر حملے فقہ جعفریہ کے لوگوں پر کیے گئے جبکہ اکثر حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button