انٹرنیشنل
افغانستان میں طالبان کا حملہ، 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک
کابل: افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
افغان حکام کے مطابق غزنی صوبے میں طالبان کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی دستوں نے ان جنگوؤں کیخلاف ایک کارروائی شروع کی۔
حکام نے بتایا کہ طالبان کی طرف سے ایک راکٹ حملہ کیا گیا جو ایک گھر پر گرا جب کہ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان شہریوں کی ہلاکت کی ذمے داری ملکی دستوں پر عائد کر دی ہے۔