ایڈیٹرکاانتخاب

افغانستان میں حکومتی رٹ نہیں ،70فیصدعلاقے پرطالبان کااثرورسوخ ہے:ناصرجنجوعہ

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں افغان حکومت کی رٹ قائم نہیں اس کے70فیصدعلاقے پرطالبان کااثرورسوخ ہے، پاک افغان مذاکراتی عمل زیادہ کارگرنظر نہیں آتا پاکستان کی نشاندہی پرافغانستان نے کبھی کارروائی نہیں کی۔
نجی چینل ”دنیانیوز“کے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جوممکن ہے ہم کررہے ہیں،ہم اپنی سرزمین دہشت گردوں سے پا ک کررہے ہیں بارڈرمینجمنٹ کے ذریعے دہشتگردوں کی آمدورفت ختم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کی وجہ سے امریکا 16سال سے نا کام ہے وہ افغانستان میں لانگ ٹرم پالیسی پرعمل پیراہے۔ناصر جنجوعہ کہتے ہیں کہ امریکہ افغانستان میں امن سے ز یادہ اپنے مفادات میں سنجیدہ ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button