انٹرنیشنل

افغانستان :طالبان کے حملے,3 اہلکاروں سمیت 45 ہلاک

دھماکے میں 5اہلکار اورجھڑپوں میں 40طالبان ہلاک ہوئے ہیں ،ترجمان گورنر ہلمند، حملے میں 26اہلکار مارے گئے ،متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ،سکیورٹی ذرائع کابل (دنیا رپورٹ، اے پی پی)افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع گریشک میں افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 40 طالبان، 3سکیورٹی اہلکار وں سمیت 45 افرادہلاک ہو گئے ۔ خود کش بمبار نے ایک منی ایکسچینج مارکیٹ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد عسکریت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہو ا، جس میں دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ ہلمند کی صوبائی کونسل کی ایک رکن رضیہ بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کی صبح ضلع گریشک میں ہونے والی اس کارروائی میں 3 سکیورٹی گارڈز سمیت 5افراد جاں بحق ہوئے ۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عسکریت پسند اس حملے میں ممکنہ طور پر ضلعی گورنر کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔دوسری طرف طالبان گریشک کے یخچل علاقے میں پل کو تباہ کر کے ترکمانستان،افغانستان،پاکستان ، انڈیاپائپ لائن کے راستے میں رکائوٹ ڈالنا چاہتے تھے لیکن ٹارگٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی ان کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔جھڑپ کے بعد طالبا ن کے کئی ہتھیار لڑائی کی جگہ سے قبضے میں لے لئے گئے ۔تیسرا حملہ آٓدم خان کے علاقے میں کیا گیا جسے بری اور فضائی مدد سے ناکام بنا دیا گیا ۔تاہم ترجمان گورنر ہلمند عمر زاک کا کہنا تھا کم ازکم 5سکیورٹی اہلکار کار بم حملے میں ہلاک ہوئے جبکہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ مختلف جھڑپوں میں 40طالبان ہلاک ہوئے ۔ ادھرسکیورٹی ذرائع کے مطابق بم دھماکے میں کم از کم26اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button