ایڈیٹرکاانتخاب

افغانستان سے پاکستان کی سرحدی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ، جوابی فائرنگ سے 4دہشتگرد مارے گئے

خیبر ایجنسی (نیوز وی او سی آن لائن ) خیبر ایجنسی میں پاکستان کی سرحدی چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تاہم جوابی کارروائی میں 4دہشت گردمارے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں افغانستان سے پاکستان کی سرحدی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس پر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث طورخم سرحد کو بند کردیا گیا ہے جس سے تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہے ۔ پاک افغان سرحد طورخم کو آمدورفت کیلئے غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button