انٹرنیشنل

افغانستان ، فضائی کارروائیاں، طالبان کی 8 کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات تباہ

14 دسمبر 2017
کابل (آئی این پی)امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی قیادت والے اتحاد نے صوبہ ہلمند میں منشیات تیار کرنے والی 25 لیباریٹریاں تباہ کردیں جس کے نتیجے میں 8 کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات تلف ہوگئی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کابل سے بات کرتے ہوئے امریکی فضائیہ کے برگیڈیئر جنرل، لانس بنچ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اِن8 کروڑ ڈالروں میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر براہِ راست طالبان کے ساتھی منشیات سے وابستہ سرداروں کی جیبوں میں جاتے جبکہ 16سالوں میں طالبان کے انسداد کے لیے پہلی بار فضائی کارروائی کی گئی جس کا ہدف منشیات کی آمدنی کو نشانہ بنانا تھا۔
بنچ نے کہا ہے کہ یہ نئی لڑائی ہے ہم تیار بیٹھے ہیں۔انھوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ملنے والے نئے اختیارات کی تعریف کی جن میں امریکی قیادت والے اتحاد کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ افغان طالبان کی حامی تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں، جن میں ہتھیاروں کے ذخیرے سے لے کر آمدن پیدا کرنے والے ذرائع شامل ہیں۔واضح رہے کہ کا رروائی 3 ہفتے تک جاری رہنے والے فضائی حملوں کے دوران کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button