انٹرنیشنل

افغانستان ، حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر ہلاک

کابل 2 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
دھماکے میں ضلعی پولیس سربراہ سمیت 3 ہلاک افغان طالبان نے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کردیا امریکہ کا ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تحقیقات کا اعلان
افغان فورسز نے ایک آپریشن کے دوران حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر مولوی عبدالرحمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں طالبان کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورک کا کمانڈر مارا گیا
جبکہ صوبہ فراہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں ضلعی پولیس سربراہ سمیت 3 افسر ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عیدالاضحی کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی راہ میں اہم رکاوٹ غیر ملکی افواج کا قبضہ ہے، افغان جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ غیر ملکی افواج کا انخلا ہے۔ طالبان امیر نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس آدھے افغانستان کا قبضہ ہے ۔دوسری جانب صوبہ لوگر میں امریکی ڈرون حملے میں 13 شہریوں کی ہلاکت کے بعد امریکی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ افغانستان میں ہونیوالی مجموعی ہلاکتوں میں شہریوں کا تناسب 20 فیصد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button