افغان،نیٹوفورسز کا آپریشن،داعش کے 55 جنگجو ہلاک
افغان،نیٹوفورسز کا آپریشن،داعش کے 55 جنگجو ہلاک
افغانستان میں ملٹری ہسپتال پر حملے کے بعد افغان نیشنل سکیورٹی فورسز اور نیٹو افواج نے مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائیوں میں داعش سے تعلق رکھنے والے ملکی وغیر ملکی55جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے
کابل (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) ۔اے پی پی کے مطابق جنوبی افغانستان میں نیٹوفورسزکی کارروائی میں 20طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان نیوز ایجنسی نے بتایا کہ گورنر ننگر ھار کے ترجمان عطااللہ کا کہنا ہے کہ افغان نیشنل سکیورٹی فورسز نے مشرقی ننگرھار صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جن میں داعش سے تعلق رکھنے والے ملکی وغیر ملکی55جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔اے پی پی کے مطابق جنوبی افغانستان میں نیٹوفورسزکی کارروائی میں 20طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز نیٹو کی فضائیہ نے قندھار میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔حکام کے مطابق اس کارروائی میں 20طالبان ہلاک اورکئی دیگر زخمی ہوگئے ۔اس کارروائی کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اسی طرح صوبہ بلخ میں ایک کارروائی میں 10مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔