انٹرنیشنلبزنس

افریقی ملک تیونس کی جانب سے اماراتی ائیر لائن ایمریٹس پر پابندی لگادی گئی ہے۔

تیونس: افریقی ملک تیونس کی جانب سے اماراتی ائیر لائن ایمریٹس پر پابندی لگادی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس نے متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن ایمریٹس پر پابندی لگادی ہے، تیونس کے وزارت مواصلات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمریٹس ائیرلائن کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے اور پابندی بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی پاسداری تک برقرار رہے گی۔
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ایمریٹس ائیرلائن نے تیونسی خواتین کو طیارے میں داخلے سے روک دیا تھا جب کہ تیونسی خواتین کی جانب سے شکایات بھی سامنے آئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ ایمریٹس ائیرلائن میں سفر کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دوسری جانب امارات کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات تیونس کی خواتین کی بہت عزت کرتا ہے، سیکیورٹی کے باعث تیونس کے شہریوں سے رابطہ کیا گیا جو ضروری تھا، ہمیں کسی بھی قسم کی غلط بیانی سے گریز کرنا چاہیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button