Draft

افریقہ میں چاقو بردار افراد کا مسجد میں نمازیوں پر حملہ ،امام مسجدسمیت3افراد جاں بحق

جوہانسبرگ(نیوز وی او سی آن لائن)جنوبی افریقا کے شہر ڈربن کی امام حسین مسجد میں نمازیوں پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 3 افراد نے نمازیوں پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر پیٹرول بموں سے مسجد کو نذر آتش بھی کر دیا۔حملہ آوروں نے تیز دھار آلے کی مدد سے مسجد میں موجود لوگوں کے گلے کاٹے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جو بظاہر مصری باشندے معلوم ہوتے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button