پاکستان

اعجازچوہدری کی جعلی ڈگری کیس میں ضمانت منسوخ عدالتسے گرفتار

منڈی بہاالدین (نیوز وی او سی) سابق ایم این اےاعجازچوہدری کی جعلی ڈگری کیس میں ضمانت منسوخ ہوگئی۔میڈیاذرائع کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت سے سابق رکن اسمبلی اعجازچوہدری کی عبوری ضمانت مستردہوگئی ہے۔ضمانت منسوخ ہونےپرپی ٹی آئی رہنمااعجازچوہدری کواحاطہ عدالت سے گرفتارکرلیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی اعجازچوہدری کی جعلی ڈگری کیس میں ضمانت منسوخ ہوگئی ہے۔اورانھیں احاطہ عدالت سےگرفتارکرتےہوئےہتھکڑی لگاکرجیل منتقل کردیاگیاہے۔اعجازچوہدری کوجعلی ڈگری کیس میں 3سال قیداورجرمانہ کی سزابھی سنائی گئی ہے۔اعجاز احمد چوہدری 2013کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108منڈی بہائوالدین سے کامیاب ہوئے تھے تاہم ن لیگ کے امیدوار ممتاز تارڑ نے الیکشن ٹربیونل میں ان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button