شہر شہرلاہور

اصل زندگی وہ ہےجوانسان دوسروں کیلئےجیئے،گورنرپنجاب

لاہو ر(نمائندہ خصو صی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے اصل زندگی وہ ہے جو انسان دوسروں کے لئے جیے۔ انہوں نے کہا کہ دُکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ ہمارے ہیرو اور ماتھے کا جھومر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں لا علاج امراض میں مبتلا بچوں کی خواہشات کی تکمیل کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سینئر صحافی سہیل احمد وڑائچ ، اداکارہ ریما خاں اور گلوکار وارث بیگ کے علاوہ مخیر حضرات نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جان لیوا امراض میں مبتلا یہ بچے اپنی ہمت اور پختہ ارادے سے جس طرح بیماریو ںسے نبرآزما ہیں یہ معاشرے کے لئے ایک پیغام ہے ۔ گورنر نے کہا کہ تھیلسیماکے مہلک مرض سے بچاؤ اور اس سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے پنجاب میں بھی کام کیا جائے گا۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ اعلیٰ عہدوں اور رُتبوں سے بخشش نہیں ہوگی بلکہ دُکھی انسانیت کی خدمت سے دُنیا و آخرت میں سرخرو ہونگے میک اے وش کے بانی و صدر اشتیاق بیگ نے کہا کہ آج 20بچوں کی دو خواہشات پوری ہورہی ہیں ، ایک تو گورنر ہاؤس کی سیر اور دوسری اِن کو اِن کی خواہش کے تحفے دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 50ہزار بچے تھلسیماکے مرض میں مبتلا پیدا ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میک اے وش فاؤنڈیشن کا مشن ہے کہ کوئی بھی لاعلاج مرض میں مبتلا بچہ اپنی خواہش دل میں لے کر اس دُنیا سے نہ چلا جائے۔ ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے بچوں کو اُن کی خواہشات کے مطابق انہیں تحائف بھی دیئے۔قبل ازیں ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ استحکام پاکستان اور معیشت کی مضبوطی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا ۔ جمہوریت کا تسلسل ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گورنر ہاؤس لاہور میںپی ایم ایل (این )ٹریڈ رزونگ لاہورکے 64رُکنی تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ایڈوائزر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد علی میاں کی قیادت میں ان سے ملاقات ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button