ایڈیٹرکاانتخاب
اصغر خان کیس کے ریکارڈ سے مہران بینک کمیشن رپورٹ غائب
اصغر خان کیس کے ریکارڈ سے مہران بینک کمیشن رپورٹ غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کی زیرصدارت اصغر خان کیس کی تفتیشی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے ۔ 3گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں جیونیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق حامد میر نے سپریم کورٹ میں مہران بینک کمیشن کی رپورٹ جمع کرائی تھی ،جو غائب ہوگئی ہے ۔