ایڈیٹرکاانتخاب
اصغر خان کیس، تحقیقات کیلئے کمیٹی کے سربراہ کا تعین
اصغر خان کیس کی تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کمیٹی کے سربراہ کا تعین کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اصغر خان کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کے لیے گریڈ 21 کے افسر احسان صادق کا نام فائنل کرلیا گیا ہے، پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے احسان صادق کی مشاورت سے کمیٹی کے دیگر نام فائنل کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان صادق اس وقت ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہیں، اصغر خان کیس کی تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو اصغرخان کیس سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا۔