انٹرنیشنل

اشرف غنی نے افغان جنگ کا ذمہ دار طالبان اور پاکستان کو ٹھہرادیا

کابل/نیویارک 23 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
کئی مرتبہ پاکستان کی طرف ہاتھ بڑھایا لیکن انھوںنے اس پر تھوک دیا ،فغانستان پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کا موقع ڈھونڈ رہا ہے، صدر بننے کے ہفتوں بعد پاکستان گیا تھا اور ایک تفصیلی بات چیت کیلئے پاکستان آرمی کے ہیڈکوارٹر بھی گیا،آپ کیا کرنا پسند کریں گے جب ملک کے دارالحکومت پر حملہ کردیا جائے اور ہر ایک شہری او رمسجد پر حملہ کیا جاتا ہے تو کیا ہم اپنے ہاتھ پیچھے باندھ کر سرنڈر کردیں ،افغان صدر کا کونسل آن فارن ریلیشنز میں مباحثے سے خطاب
افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے افغان جنگ کا ذمہ دار طالبان اور پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کئی مرتبہ پاکستان کی طرف ہاتھ بڑھایا اور انھوںنے اس پر تھوک دیا ،افغانستان پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کا موقع ڈھونڈ رہا ہے،صدر بننے کے ہفتوں بعد پاکستان گیا تھا اور ایک تفصیلی بات چیت کیلئے پاکستان آرمی کے ہیڈکوارٹر بھی گیا،آپ کیا کرنا پسند کریں گے جب ملک کے دارالحکومت پر حملہ کردیا جائے اور ہر ایک شہری او رمسجد پر حملہ کیا جاتا ہے تو کیا ہم اپنے ہاتھ پیچھے باندھ کر سرنڈر کردیں ۔
جمعہ کا افغان ٹی وی ’’طلوع نیوز‘‘ کے مطابق نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی کا کہنا تھاکہ طالبان اور پاکستان افغانستان میں جنگ اور عدم استحکام کے ذمہ دار ہیں۔انکا کہنا تھاکہ وہ کئی بار پاکستان گئے لیکن پڑوسی ملک کی طرف سے انکا امن کا مطالبہ قبول نہیں کیا گیا۔ میں صدر بننے کے ہفتوں بعد پاکستان گیا تھا اور ایک تفصیلی بات چیت کیلئے پاکستان آرمی کے ہیڈکوارٹر بھی گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button