رنگ برنگ

اسکول بس میں کوئی کیمرا نہ ہونے پر عدالت نے اسکول انتظامیہ کو 30 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ عائد کردیا

اسکول بس میں کوئی کیمرا نہ ہونے پر عدالت نے اسکول انتظامیہ پر جرمانہ عائد کردیا ہے
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ایک اسکول بس میں طلبہ کی لڑائی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نہ ملنے پر اسکول انتظامیہ پر ایک لاکھ درہم یعنی 30 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی کرمنل کورٹ نے ایک نجی اسکول کو طلبہ کی حفاظت اور سیکیورٹی اقدامات سمیت ٹرانسپورٹ قواعد و ضوابط میں کوتاہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو والدین کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی کہ اسکول بس میں ایک طالب علم نے ان کے بچے سے لڑائی کی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کے دوران اسکول انتظامیہ کو طلب کرکے سوال جواب کیے لیکن جب بس کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی گئی تو انکشاف ہوا کہ بس میں کوئی کیمرا ہی نہیں تھا۔
سرکاری وکیل نے غفلت برتنے پر اسکول انتظامیہ کے خلاف عدالت میں رپورٹ دی جس کی روشنی میں عدالت نے اسکول کو ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button