انٹرنیشنل

اسپین کے وزیراعظم کا کاتالونیا کے لیڈر سے مذاکرات سے انکار

میڈرڈ (نیوز وی او سی) اسپین کے وزیر اعظم ماریانو راجوئے نے کاتالونیا کے لیڈر کارلز پیوگڈیمونٹ کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ، اپنے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسند رہنما مجھ سے بات کرنے کے بجائے سینیٹ میں اپنا موقف پیش کریں، ترک خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے راجوئے نے کہا کہ پیوگڈیمونٹ جس واحد موضوع پر مجھ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں وہ کاتالونیا کی آزادی کی شرائط اور تاریخ ہے ۔ لیکن اسپین کے وزیر اعظم کی حیثیت سے میں کاتالونیا کی آزادی کے موضوع پر مذاکرات نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پیوگڈیمونٹ نے اسپین کے دیگر خودمختار علاقوں کی طرح خودمختار مالیات کے موضوع پر بھی بات نہیں کرنا چاہی اور اب وہ سینیٹ میں آ کر عوام کے سامنے اپنی تجاویز کو کیسے پیش کرتے ہیں اس کا وقت آنے پر ہی پتہ چل سکتا ہے ۔ راجوئے نے پیوگڈیمونٹ سے اپنے موقف کو سینیٹ میں پیش کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button