پاکستان

اسپین کشتی حادثے میں بچ جانیوالے پاکستانی نےکیا بتایا؟

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
اسپین کشتی حادثہ : 12 پاکستانیوں کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا انکشاف

مراکش کی سمندری حدود میں تارکینِ وطن کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا، مقتولین میں 12 کا تعلق گجرات سے تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کشتی حادثے کے بعد مراکش میں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سمندری حدود میں درجنوں تارکینِ وطن کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاشیں سمندر میں پھینک دی گئی ہیں، جن میں 12 افراد کا تعلق پاکستان کے علاقے گجرات سے ہے۔

اسپین کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی زاہد بٹ نے واقعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ انسانی اسمگلرز سمندر کے بیچ میں کشتی کھڑی کرکے بلیک میل کرتے رہے۔

خیال رہے کہ افریقی ملک موریطانیہ سے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔ جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے،کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤ الدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔

کشتی حادثے میں گجرات کے گاؤں جوڑا کرنانہ کے ایک گاؤں کے 5 افراد بھی سوار تھے۔ اہلخانہ کے مطابق 5 میں سے 4 افراد جاں بحق ہوئے، ایک زندہ بچ گیا۔ جاں بحق افراد میں ریحان، عمر فاروق، علی رضا اور ابوبکر شامل ہیں۔ زندہ بچ جانے والے زاہد بٹ کا گھر والوں سے رابطہ ہوا ہے۔

زندہ بچ جانے والے زاہد بٹ نے اپنے گھر والوں کو ٹیلی فون پر کشتی حادثے اور انسانی اسمگلرز کی بلیک میلنگ سے آگاہ کیا۔

زاہد کے اہلخانہ نے بتایا کہ زاہد نے بتایا کہ انسانی اسمگلرز تمام افراد کو موریطانیہ کے ویزوں پر مختلف ائیرپورٹس سے لےکرگئے تھے، موریطانیہ میں ان افراد کو ایک سیف ہاؤس میں رکھا گیا تھا۔

زاہد نے بتایا کہ سمندر میں کشتی روک کر انسانی اسمگلر پیسوں کا تقاضا کرتے رہے، جب کشتی سمندر میں کھڑی تھی تو شدید سردی کے باعث کچھ لوگ بیمار ہوگئے تھے اور کشتی میں راشن بھی کم تھا، ایسے میں انسانی اسمگلروں نے بیمار افراد کو زبردستی سمندر میں پھینک دیا اور کچھ لوگوں کو تشدد کرکے قتل بھی کیا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو اسپین کے لیے روانہ ہوئی تھی، انسانی اسمگلروں نے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا تھا اور انسانی اسمگلروں نے 8 روز تک کشتی سمندر میں ہی کھڑی رکھی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button