اسپرین کا روزانہ استعمال جگر کے سرطان کی روک تھام کر سکتا ہے ، ماہرین
تائیوان 24اکتوبر2017
( بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
تائیپے تائیوان کے تائیچونگ جنرل ہسپتال میں کام کرنے والے سائنسدانوں اور ڈاکٹروں نے اپنی تحقیق کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اسپرین کا روزانہ استعمال کچھ لوگوں کیلئے جگر کے سرطان سے بچائو کی صورت پیدا کرسکتا ہے۔ زیادہ فائدہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو پہنچ سکتا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ مرتب کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ٹینگ یولی کا کہناہے کہ اس تحقیق کے دوران یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ اسپرین میں بہت ساری دوسری سرطان شکن صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ جگر کے سرطان میں سب سے زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔
ڈاکٹر ٹنگ کا کہناہے کہ لوگوں کو اس تحقیقی رپورٹ پر حیرت ہوگی لیکن اگر وہ واقعی کچھ فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسکا روزانہ استعمال کریں۔ یہ تحقیقی رپورٹ واشنگٹن میں جگر کے امراض کے بار ے میں چھان بین کرنے والی امریکی ایسوسی ایشن نے جاری کی ہے۔