ایڈیٹرکاانتخاب

اسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے کا کیس، تین رکنی بنچ ٹوٹ گیا

اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعتراض پر تین رکنی بنچ ٹوٹ گیا۔
سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت شروع ہوتے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اعتراض کیا کہ آرٹیکل 184 کے تحت انسانی حقوق سے متعلق امور کی سماعت سپریم کورٹ نہیں کرسکتی، جسٹس فائز عیسیٰ کے اعتراض پر سماعت کرنے والا تین رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ معاملے پر اختلاف ہے، اس لئے دوبارہ بنچ بنائیں گے، کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بنچ کر رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button