کھیل

اسپاٹ فکسنگ؛ شرجیل خان کیس کا فیصلہ 30 اگست کو سنایا جائے گا

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے 29 جولائی کو حتمی تحریری دلائل جمع کروائے تھے، انہیں پانچ سال معطلی کے علاوہ 20لاکھ روپے جرمانہ تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے مطابق 3 رکنی ٹریبیونل بدھ کو فیصلہ سنائے گا۔ شرجیل خان پر 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ 29 جولائی کو شرجیل خان کی جانب سے حتمی تحریری دلائل جمع کروائے گئے تھے جس کے بعد اب ٹریبیونل نے آگاہ کیا ہے کہ فیصلہ 30 اگست کو سنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق معطل کرکٹر کے خلاف جاری چارج شیٹ میں جن شقوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے اس کے مطابق انہیں کم از کم پانچ برس کی معطل سزا کے علاوہ 20 لاکھ روپے جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کیس کا فیصلہ بدھ کو دن ایک بجے سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 2017 کی ابتدا میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد 9 فروری کو وطن واپس بھجوا دیا گیا تھا، 18 فروری کو ان کے خلاف چارج شیٹ جاری کی گئی تھی جس کے بعد اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ 29 جولائی کو کرکٹر کی جانب سے حتمی دلائل جمع کروانے کے بعد ٹریبیونل کی جانب سے 30 دن کے اندر فیصلہ سنایا جانا ضروری تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button