کھیل

اسپاٹ فکسنگ، ناصر جمشید پر بھی پابندی لگنے کا خطرہ

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پر بھی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی، ٹریبیونل سے عدم تعاون کے باعث کرکٹر پر رواں ہفتے ایک سال تک پابندی عائد ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک اور فیصلہ متوقع ہے، معطل اوپنر ناصر جمشید پر فکسنگ میں سہولت کاری سمیت دیگر الزامات عائد ہیں، کیس میں عدم تعاون پر ناصر جمشید کو ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ناصرجمشید پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹریبیونل سے تعاون نہیں کیا اور نہ ہی فکسرز سے متعلق معلومات فراہم کیں،3 رکنی ٹریبیونل ناصر جمشید پر 6 ماہ سے ایک سال تک کی پابندی لگا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف پر 5 سال پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا تھا جبکہ شرجیل خان کو معطلی اور جرمانے سزاسنائی گئی تھی۔ اب کیس میں عدم تعاون کے باعث ناصر جمشید پر بھی پابندی عائد ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button