پاکستان

اسٹیبلیشمنٹ اب تحریک انصاف کی بجائے پیپلز پارٹی پر مہرباں ہوگئی ہے: سلیم بخاری

لاہور 5 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سلیم بخاری کا دعوی ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ اب تحریک انصاف کی بجائے پیپلز پارٹی پر مہرباں ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ نگار سلیم بخاری کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ اب تحریک انصاف پر زیادہ مہرباں دکھائی نہیں دیتی۔ اسٹیبلیشمنٹ اب پیپلز پارٹی پر مہرباں ہوتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے میں جیسے پیپلز پارٹی کی قیادت پر دائر کیسز ختم ہوئے ہیں اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ آصف زرداری پر مہرباں ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button