پاکستان

اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ، انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 842 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

*اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ، انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 842 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا*

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس) میں آج بھی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 842 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی جاری ہے، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس اضافہ ہوا جس کے بعد بینچ مارک 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 842 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر 11 بج کر 11 منٹ پر انڈیکس 532 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے کے ساتھ 94 ہزار 725 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

اس کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 95 ہزار پوانٹس کے قریب پہنچ گیا جب کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 836 پوائنٹس یا 0.9 فیصد بڑھ کر 94 ہزار 191 پر پہنچ گیا تھا جو اس سے ایک روز قبل 93 ہزار 355 پر بند ہوا تھا۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا چینل فالو کیجئے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button