بزنس
اسٹاک ایکسچینج:انڈیکس ایک ہفتے میں 340پوائنٹس گر گیا
کراچی(صباح نیوز)اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی کے بادل چھائے رہے اورانڈیکس340پوائنٹس کم ہو گیا جس سے انڈیکس 42409 پوائنٹس پر آگیا، مندی کی وجہ سے سرمائے میں 26.60 ارب کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا حجم 88.56کھرب رہ گیا ، مجموعی طور پر 1885 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 967کمپنیوں کے حصص گرگئے ۔