پاکستان

اسمبلی میں اکیلاہوں مجھے بولنے نہیں دیاجاتا، ختم نبوت قانون سازی مسئلہ نہیں ،اللہ اوراس کے رسولؐ کا معاملہ ہے ،شیخ رشید

اسلام آباد 5 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ختم نبوت قانون ترمیم میں نوازشریف ملوث ہے ،میں نے عمران خان کوپارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کامشورہ دیاہے چیئرمین نیب اورنگران حکومت مسلم لیگ ن اورپی پی مل کربنائیں گے ،ایسے میں عمران خان کیاالیکشن لڑے گا،جمہوریت کوشدید خطرات لاحق ہیں ،غلام وزیراعظم ،غلام اسمبلی ،غلاموں کاجمعہ بازارلگاہے،نجی ٹی وی کوانٹرویو
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ اسمبلی میں اکیلاہوں مجھے بولنے نہیں دیاجاتا،ختم نبوت قانون سازسی مسئلہ نہیں ،اللہ اوراس کے رسولؐکامعاملہ ہے ،ختم نبوت قانون ترمیم میں نوازشریف ملوث ہے ،میں نے عمران خان کوپارلیمنٹ سے استعفی دینے کامشورہ دیاہے ،چیئرمین نیب اورنگران حکومت مسلم لیگ ن اورپی پی مل کربنائیں گے ،ایسے میں عمران خان کیاالیکشن لڑے گا،جمہوریت کوشدیدخطرات لاحق ہیں ،غلام وزیراعظم ،غلام اسمبلی ،غلاموں کاجمعہ بازارلگاہے ۔
نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوںنے کہاکہ میری بدنصیبی ہے کہ مجھے لوگ اکیلے ہونے کاطعنہ دیتے ہیں ،میں اکیلاہوں ،اسمبلی میں مجھے بولنے نہیں دیاجاتا،ہم نے ختم نبوت قانون کیلئے جیلیں کاٹی ہیں ،ختم نبوت قانون حلفے نامے میں ترمیم کلیریکل غلطی نہیں حکومت نے جان بوجھ کرکی ۔یہ سب کچھ نوازشریف کی ایماء پرہوا،عوامی دباؤکے باعث حکومت نے ترمیم واپس لینے کافیصلہ کیا۔
انہوںنے کہاکہ اللہ کاشکرہے کہ اس ملک کے علماء نے مجھے مبارکباددی انہوںنے کہاکہ جہادی اورمذہبی تنظیموں پرحکومت نے پابندی لگائی اورامریکہ کوکہتے ہیں کہ ہم نے اپنے گھرکوٹھیک کرناہے ،یہ لندن میں حسین نوازکے گھرالطاف حسین سے بھی ملے ہیں ،مغربی ایجنڈے کے تحت ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش کی گئی ۔انہوںنے کہاکہ میرامقدمہ ہمیشہ سویٹ ،سمارٹ اورشارٹ ہوتاہے ،انتخابی اصلاحات بل کی شق203سپریم کورٹ میں چیلنج کی ہے ،یہ کیس ایک ہفتے کی مارنہیں ہے ،سپریم کورٹ کے پانچ ججزنے نوازشریف کونااہل کیا،پوری دنیامیں کوئی مثال نہیں کہ ایک نااہل شخص پارٹی سربراہ بنے ۔
انہوںنے کہاکہ نوازشریف اب سپریم کورٹ اورفوج سے ٹکرلے رہے ہیں ،اورعدلیہ کے فیصلے نہیں مان رہے ،نوازشریف کاپارٹی سربراہ بنناآئین کے آرٹیکل63,62کی روح کے خلاف ہے ،یہ غلاموں کی اسمبلی ہے ،جنہوںنے نوازشریف کوووٹ دیئے ،وہ توجہ کریں ۔انہوںنے کہاکہ مجھے توشک ہے کہ نوازشریف کے عقیدے پرمشرف دورمیں بھی مجھے شک ہے کہ این آروکے پیچھے نوازشریف ہے ،میں عمران خان کوپارلیمنٹ سے استعفے کامشورہ دیاہے ۔
انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کے معاملے پرحکومت اورخورشیدشاہ ملے ہوئے ہیں ،دوسری ہمیں سمجھ آگئی کہ عبوری حکومت میں یہ دونوں ملے ہوئے ہیں ،عبوری حکومت کامعاملہ سنگین ہوگا،سندھ میں پی پی ،ایم کیوایم مل کرنگران حکومت بنائیں گے ،ہیرپھیرمیں عمران خان سندھ میں کیاالیکشن لڑیں گے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف پراکیس کیس تھے دوکیسوں کاٹرائل ہوا،ہیلی کاپٹرکیس اورطیارہ سازش کیس میں ٹرائل ہوا۔
نوازشریف پرانیس کیس میں ٹرائل ہوناہے ،نوازشریف فوج کوپنجاب پولیس بناناچاہتے ہیں ،میرے پاس اس حوالے سے ثبوت موجودہیں ،جومیں عدالت میں پیش کروں گا۔نوازشریف فوج کے حوالے سے قانون میں ترمیم کرناچاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان کی معیشت کوتباہ کردیاہے ،ملک کے قرضے اداکرنے کے لئے مزیدقرضے لئے جارہے ہیں ۔اسحاق ڈارپرفردجرم عائدہوچکی ان کے خلاف دوگوائیاں پیش ہوچکیں ،لیکن اسحاق ڈارابھی بھی وزیرخزانہ ہیں ،اسحاق ڈارکواستعفیٰ دیناچاہئے ۔
انہوںنے مزیدکہاکہ نوازشریف کی ذہنی حالت قابل رحم ہے ،اگرنوازشریف اپنے کیسزکیلئے واجپائی سے مددمانگ سکتاہے توکچھ بھی کرسکتاہے ۔شیخ رشیدنے کہاکہ وزیرداخلہ نائب قاصدسے جواب نہیں مانگ سکتے توڈی جی رینجرزسے کیاجواب مانگیں گے ،پنگالینے سے نوازشریف بازنہیں آئے توجیل بھی جائیں گے اورلتربھی کھائیں گے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button