اسلحہ کے بین الصوبائی سمگلر گرفتار ۔بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور جعلی اسلحہ لائسنس برآمد ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
گوجرانوالہ 23اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
ناجائز اسلحہ سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کپیٹن (ر)عارف نواز خان کی پنجاب کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم کے سلسلہ میں ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ سلطان ا عظم تیموری کی ہدایات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے حساس ا دارے کے تعاون سے ناجائز اسلحہ سپلائی سمگل کرنے والے گروہ کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دو اسلحہ کے بین الصوبائی سمگلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 18ناجائز ہتھیار اور 16جعلی اسلحہ لائسنس برآمد کئے ہیں ۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں امیر محمد، محمدہارون ا قوام اخوار وال ساکنان درہ بازار قبائلی علاقہ ملحقہ کوہاٹ ،جب کہ برآمدہ اسلحہ میں 5پمپ ایکشن اور 13پسٹل شامل ہیں ۔ پکڑے جانے والے پسٹل کی اشکال کلاشنکوف رائفل ، رائفل 244بور، ایم پی فائیو رائفل اور رائفل 223بور سے ملتی جلتی ہیں ۔جن کے بارے میں ملزمان کا کہنا ہے کہ یہ خوفناک اور دہشت ناک اسلحہ سنگین و ارداتوں میں ا ستعما ل ہوتا ہے ۔ دوران ریڈملزمان کا ایک ساتھی رضا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ مزید اسلحہ کی برآمدگی متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کے حکم سے ناجائز ا سلحہ کے خلاف مہم جاری ہے ۔سی آئی اے پولیس کو اسلحہ کے سمگلروں کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ۔گزشتہ روز ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی سی آئی اے کی ٹیم انڈر پاس حیدری روڈ جی ٹی روڈ موجود تھی۔ اطلاع موصول ہوئی کہ لاری اڈہ کی جانب سے کار پر بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ کی کھیپ گوجرانوالہ درآمد کی جا رہی ہے ۔اطلاع پر موثر چیکنگ عمل میں لانے پر کرولا کار نمبر U-3767کو روک کر چیک کیا گیا ۔ دوران چیکنگ کار سے ایک کس فرار ہو گیا جب کہ دو ملزمان کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے اٹھارہ ناجائز ہتھیار اور سولہ ا سلحہ کے ناجائز لائسنس برآمد ہوئے ۔ دوران ابتدائی تفتیش فرارہونے والے ملزم رضا محمد عرف علی کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ۔ جس کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔گرفتار ملزمان نے اقبال جرم و انکشافات کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ وہ عرصہ قریب ایک سال سے ناجائز اسلحہ کی سپلائی میں ملوث ہیں۔اسلحہ کی سپلائی علاقے کے شر پسند عناصر کو کرتے ہیں۔ پسٹل تیس بور کی کلاشنکوف و دیگر رائفلز سے ملتی شکل بارے ملزمان نے بتایا کہ اسلحہ کی دہشت کردہ شکل سے واردات کرنے میں خوف کا عنصر پیدا ہوتا ہے جس سے واردات میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔جعلی اسلحہ لائسنس کے بارے ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ اس دھندے میں مرکزی سطح پر با اثر ملزمان بھی شامل ہیں ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ملزمان کے انکشاف پر نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے ۔سی آئی اے پولیس کے ہاتھوں گروہ کی گرفتاری پر سٹی پولیس آفیسر ا شفاق خان کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ۔ملزمان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گوجرانوالہ کو اسلحہ سے پاک کریں گے۔ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے ضلعی پولیس کی ناجائز اسلحہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کو سراہا ہے ۔