پاکستان
اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کو بھی یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ان کی تصدیق کروانے کا فیصل
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
حکومت پنجاب نے اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کو بھی یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ان کی تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا ہے‘ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں جعلی اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنسوں کی اطلاعات کے بعد حکومت نے بائیو میٹرک تصدیق کروانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو روانہ کی جارہی ہے وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد صوبہ بھر میں جاری ہونیوالے اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنسوں کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل شروع کردیا جائیگا۔