پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی ہائی کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد 15 مئی 2017
( بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمی اور طاہر علی کی درخواستوں کو یکجا کر کے سننے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کے شوہر طاہر علی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ اس موقع پر جسٹس محسن اختر نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ہم بھارتی ہائی کمیشن کو خاتون سے ملاقات کی ہدایت دے سکتے ہیں؟ بھارتی شہری عظمیٰ کی وطن واپسی کی درخواست پر وزارت خارجہ سے جواب طلب
درخواست گزار کے وکیل فضل الٰہی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم خاتون کو کیس کا فیصلہ آنے تک بھارت جانے سے روک تو سکتے ہیں۔ اس موقع پر عدالت میں بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری پیوشن سنگھ بھی موجود تھے۔ عدالت نے طاہر علی کی درخواست پر بھارتی ہائی کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں فریقین کی سماعت کو یکجا کر کے سننے کا حکم جاری کیا اور 22 مئی تک سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عظمیٰ نے بھارت جانے کی اجازت سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے جب کہ عظمیٰ کے شوہر طاہر علی نے اپنی اہلیہ سے ملاقات اور اسے پاکستان میں روکے جانے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button