اسلام آباد کے پوش علاقے میں سنسنی خیز واردات!

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
🇵🇰 بریکنگ نیوز:
اسلام آباد کے پوش علاقے میں سنسنی خیز واردات!
تاریخ: 28 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
اسلام آباد کا پُرسکون ایف-10 سیکٹر رات کے سناٹے میں خوف کی وادی میں بدل گیا جب چینی باشندے یانگ ہاؤ کے گھر پر کالی وردیوں میں ملبوس نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا!
چینی شہری، جس کا تعلق چین کے صوبہ لیاؤ ننگ (LIAONING) سے ہے اور جس کا پاسپورٹ نمبر ———- ہے، نے تھانہ شالیمار میں ہولناک انکشاف کیا کہ نقاب پوش حملہ آور زبردستی گھر میں گھس آئے، شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور نقدی کے ساتھ ساتھ دو قیمتی گاڑیوں کی چابیاں چھین کر اندھیرے میں گم ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں!
ایس پی صدر زون نے فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مجرموں کی تلاش کا حکم جاری کر دیا۔
ابتدائی تفتیش جاری ہے اور پولیس اس امر کی چھان بین کر رہی ہے کہ آیا یہ ایک عام ڈکیتی تھی یا اس واردات کے پیچھے کوئی خفیہ محرکات بھی کارفرما ہیں۔
اسلام آباد جیسے حساس علاقے میں اس قدر دیدہ دلیری سے ہونے والی یہ کارروائی سکیورٹی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ بن گئی ہے۔ شہری حلقے اس واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k